وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کاحکم

لاہور (گلف آن لائن) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈائون کاحکم دیتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کی ریلیف کے لئے کام کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈان کاحکم دیتے ہوئے کہا ذخیرہ اندوزوں ،ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے، انتظامیہ اور متعلقہ محکمے فیلڈ میں نکلیں اور عوام کے ریلیف کے لئے کام کریں۔،عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ ڈپٹی کمشنرز پرائس کنٹرول اقدامات کی خودنگرانی کریں، اتواربازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں ،کوالٹی کو چیک کیا جائے اور صوبائی کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول اشیا ضروریہ کی مقررکردہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائے۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کے ذمہ داروں کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی کی جائے اور اینٹی ہورڈنگ آرڈیننس 2020 کیتحت ذخیرہ اندوزوں کیخلاف ایکشن لیاجائے۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کوکسی بھی صورت ناجائزمنافع خوروں کیرحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا، منافع خورمافیاکومن مانی نہیں کرنیدیں گے، عام آدمی کے مفادات کاپوراتحفظ کریں گے اور عوام کوریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے۔عثمان بزدار نے مزید کہا کہ مقررہ نرخوں پراشیاضروریہ کی دستیابی میں غفلت برداشت نہیں کروں گا،عثمان بزدعوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے ذخیرہ اندوز مافیاکی سرکوبی ضروری ہے اور اشیاضروریہ کینرخوں میں ناجائزاضافہ برداشت نہیں کیاجائیگا۔وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کابینہ کمیٹی پرائس کنٹرول کوخصوصی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں