فیاض الحسن

وزیر اعلی پنجاب”ترقی سب کے لیے’ کے نعرے پر عمل پیرا ہیں’فیاض الحسن چوہان

لاہور (گلف آن لائن) صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار “ترقی سب کے لیے” کے نعرے پر عمل پیرا ہیں،وہ دن ہوا ہوئے جب پسماندہ علاقوں کے کیے مختص فنڈز من پسند اضلاع میں لگائے جاتے تھے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پنجاب کے چپے چپے میں فنڈز اور ترقیاتی منصوبوں کی یکساں تقسیم ہو رہی ہے۔

راولپنڈی، لاہور ہو یا کوہ سلیمان، ہر جگہ ضروری ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ فورٹ منرو کے لیے تقریبا 90 کروڑ سے آٹھ منومصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد اس سلسلے کی کڑی ہے۔ فورٹ منرو واٹر سپلائی، ریسکیو سٹیشن، سکولوں اور ریزارٹ اپ گریڈیشن، سڑکوں کی تعمیر شامل ہیں۔ اسی طرح راولپنڈی کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے ڈھڈوچہ ڈیم کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تکمیل کے بعد یہ ڈیم روزانہ 35 ملین گیلن صاف پانی راولپنڈی کے شہریوں کو مہیا کرے گا۔

کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بحالی اور فعال ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ہو سکے گی۔ “بزدار حکومت کا نعرہ، سارا پنجاب ہمارا” کی بنیاد پر ہے۔ اب کسی علاقے، کسی ضلع کے ساتھ وسائل کی تقسیم پر زیادتی نہیں ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں