اسلام آباد (گلف آن لائن)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرشازیہ مری نے کہاہے کہ ایل این جی کی خریداری میں 83 ارب کا نقصان کرپشن کی داستان ہے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران خان نے ایل این جی کو لوٹ مار کا ذریعہ بنایا ہوا ہے ، عمران خان دو رخی بلا ہیں۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان کا ایک رخ کرپشن کا رونا دوسرا رخ لوٹ مار کرنا ،ملک کی معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اے ٹی ایم مشین بٹھائے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کو پتہ ہے دوسری بار اقتدار میں نہیں آ سکتے ، عمران خان نہ عوام کو جوابدہ نہ پارلیمان کو ۔