راجہ پرویز اشرف

نیا پاکستان غریبوں کے گلے دبا کر بھی نہیں بن سکتا: راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ نیا پاکستان بٹن دبا کر نہیں بن سکتا تو غریبوں کے گلے دبا کر بھی نہیں بن سکتا۔اپنے بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کی تقریر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے تو ذہن سے ‘میں’ اور انتقام نکالیں۔

راجہ پرویز اشرف نے عمران خان کو مخاطب ہو کر کہا کہ وزیرِ اعظم صاحب کی ساری تقریر کا مقصد اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا تھا۔سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عام آدمی کو روزگار دیا، خان صاحب نے چھین لیا، برسرِ اقتدار آتے ہی سرکاری اداروں سے نکالے گئے افراد کو بحال کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں