لاہور(گلف آن لائن )نامور اداکارہ و ماڈل سویرا شیخ نے کہا ہے کہ 2022ء میری شادی کا سال ہوگا،بعض اوقات انسان اپنی سوچ کے مطابق جو تدبیر یں کرتا ہے وہ پوری نہیں ہوتیں اور ہوتا وہی ہے جو خدا کی ذات کو منظورہوتا ہے۔انگلینڈ سے ” این این آئی ” سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سویرا شیخ نے کہا کہ کورونا وباء کی وجہ سے ہر شعبہ زندگی پر اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔
لوگوں نے اپنے آنے والے سالوں کے شیڈول مرتب کئے ہوئے تھے وہ سب دھرے کے دھرے رہ گئے اورمیری شادی بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ۔انہوںنے کہا کہ میں کچھ عرصے کے لئے انگلینڈآ گئی تاہم اب واپس آنے کے بعد2022ء کو اپنا گھربسالوں گی ۔سویراشیخ پاکستان سمیت مختلف ممالک کے کمرشلز میں ماڈلنگ بھی کر چکی ہیں۔