لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بابائے حریت سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر مقدمہ کا اندراج شرمناک اقدام ہے ۔اپنے ٹویٹ میں سعد رفیق نے کہاکہ علی گیلانی کی میت پر قبضے، عوام کو جنازے میں شرکت سے روکے جانیاوروصیت کے برعکس تدفین نے بھارتی جمہوریت کو مزید داغدار کیا ہے ۔کشمیریوں کا جذبِ آزادی سرد نہیں ہوگا ،پاکستان سے رشتہ کبھی نہیں ٹوٹے۔



