انجلینا جولی

انجلینا جولی نے اپنے بچوں کی پسندیدہ کتابوں پڑھتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں

لاس اینجلس (گلف آن لائن)عالمی شہرت یافتہ ہالی ووڈ اداکارہ اور اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر انجلینا جولی نے اپنے بچوں کی پسندیدہ کتابوں پڑھتے ہوئے تصاویر شیئر کر دیں ۔انجلینا جولی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنے بچوں کی کتابیں پڑھتے ہوئے چند تصاویر شیئر کی ہیں، ان تصاویر میں ان کی بیٹی زاہرا کو ان کی پسندیدہ کتاب دی بلویسٹ آئی جبکہ شیلو جولی پٹ کو ان کی پسندیدہ کتاب ‘دی ڈارک لیڈی ‘ پڑھتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ سمر ریڈنگ کا اختتام ہوگیا ہے۔انجلینا جولی نے اپنے مداحوں سے ان کی پسندیدہ کتابوں کے بارے میں پوچھتے ہوئے لکھا کہ یہ ہمارے گھر میں کچھ پسندیدہ کتابیں ہیں۔اداکارہ نے لکھا کہ آپ کی پسندیدہ کتابوں کے بارے میں جان کر مجھے اچھا لگے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں