رحمان ملک

رحمان ملک کا یوم دفاع و شہداء پاکستان پر شہدائے قوم کو خراج تحسین و سلام

اسلام آباد (گلف آن لائن)سابق وزیرِداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے یوم دفاع و شہداء پاکستان پر شہدائے قوم کو خراج تحسین و سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں پر ہم سب کو فخر ہے، آج پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے۔

اپنے بیان میں رحمن ملک نے کہاکہ 6 ستمبر کو پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یادگار کے دن کے طور پر منایا جائیگا، آج کے دن 1965 میں ہماری بہادر مسلح افواج نے دشمن کی ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

انہوںنے کہاکہ شہید کبھی نہیں مرتا، شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں پر ہم سب کو فخر ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، شہداء کے لواحقین کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کی خاطر پیاروں کا نذرانہ پیش کیا، یوم دفاع و شہداء کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، وہ دن دور نہیں جب کشمیری بھارت کی ظلم و ستم و تسلط سے آزاد ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں