وفاقی وزیرداخلہ

بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں،وفاقی وزیرداخلہ

کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں،ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے،بلوچ بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کےلیے حاضر ہیں۔ منگل کو وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ میں وزیراعلی ہاوس پہنچے ،

وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے وزیر اعلی ہاوس آمد پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امن عامہ کی صورتحال کی بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں،ترقی کے سفر میں بلوچستان کا بہت اہم کردار ہے،بلوچ بھائیوں کی ہر طرح سے خدمت کےلیے حاضر ہیں۔

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے میں امن عامہ کے لئے تعاون پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ صوبے میں امن و امان کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے جا رہے ہیں۔ بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیا لانگو اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں