اعظم سواتی

شہداء کی لازوال قربانیاں، فوجی جوانوں کا غیرمتزلزل عزم اور عوام کا ناقابل تسخیر اتحاد ہماری طاقت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے،اعظم سواتی

اسلام آباد (گلف آن لائن)یومِ دفاع پاکستان کے مو قع پر وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہاہے کہ شہداء کی لازوال قربانیاں، فوجی جوانوں کا غیرمتزلزل عزم اور عوام کا ناقابل تسخیر اتحاد ہماری طاقت اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔وزیر ریلوے نے اپنے بیان میں کہاکہ یوم دفاع منانے کا مقصد پاکستان کی جغرافیہ، اس کے نظریے اور جمہوریت کا تحفظ کرنا ہے، وہ تمام فوجی جوان، جنہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، ہماری قومی تاریخ کے ناقابل فراموش ہیرو ہیں۔

انہوںنے ہاکہ میں آج یوم دفاع کے موقع پر پوری قوم کی جانب سے اپنے شہداء کے خاندانوں کو مکمل یکجہتی کا یقین دلاتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ میں ان تمام شہریوں کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، جنہوں لازوال قربانیاں دی،قائد اعظم محمد علی جناح کے فلسفے کی روشنی میں نظریہ پاکستان کی پیروی مضبوط دفاع کے ساتھ کریں گے،میری دعا ہے کہ پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہیاور ترقی کرتا رہے۔ آ مین
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں