لاہور ہائیکورٹ

سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے ،عورت مارچ اور توہین عدالت کی متفرق درخواستوں پرلارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش

لاہور(گلف آن لائن)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے ،عورت مارچ اور توہین عدالت کی متفرق درخواستوں کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجواتے ہوئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی ۔فاضل عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ آئین کا ارٹیکل 19 اظہار رائے کی آزادی دیتا ہے مگر اس میں چند قدغن موجود ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے یہ کیس سماعت کیلئے ڈویژن بنچ کے پاس بھیجا ،استدعا ہے اس اہم معاملہ پر لارجر بنچ تشکیل دیا جائے۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جا رہا ،ففتھ جنریشن وار چل رہی ہے، حالات اور واقعات قابو سے باہر ہیں،جس کا جو جی چاہتا ہے وہ کر رہا ہے۔ پی ٹی اے نے موقف اپنایا کہ سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔ فاضل جج نے لارجر بنچ تشکیل دینے کیلئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی

اپنا تبصرہ بھیجیں