نور مقدم قتل کیس

نور مقدم قتل کیس،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کرلیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت تمام ملزمان کو 23 ستمبر کو طلب کرلیا اور کہاہے کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری کے بعد چالان کی کاپیاں تقسیم ہوں گی۔

جمعرات کو ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے نور مقدم کیس کی سماعت کی۔مرکزی ملزم ظاہر جعفر ، والدین اور تین دیگر ملزمان عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے آئندہ سماعت میں تھیرپی ورکس کے چھ ملزمان کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا ۔ وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہاکہ چھ دیگر تھیرپی ورکس کے ملزمان ضمانت پر ہیں عدالت انہیں نوٹس دے کر طلب کرلے۔

ایڈیشنل سیشن جج عطاء ربانی نے کہاکہ جو ملزمان رہ گئے ہیں ان کو آئیندہ سماعت پر حاضری کے لیے بلارہے ہیں۔ عدالت نے کہاکہ جب تمام ملزمان کی حاضری لگ جائے گی تو چالان کی نقول اس کے بعد تقسیم کریں گے۔ وکیل راجہ رضوان عباسی نے کہاکہ ان کیمرہ سماعت کی درخواست دیں گے۔ عدالت نے کہاکہ جب درخواست آئے گی تو قانون کے مطابق دیکھ کیں گے،کیس کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں