گورنرسندھ

گورنرسندھ نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کا نوٹس لے لیا

کراچی(گلف آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھان آباد سجاول میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کے حوالہ سے میڈیا رپورٹ پر سخت نوٹس لیا ہے۔ گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس قسم کے افسوسناک واقعات معاشرے کے لئیے باعث شرم ہیں۔ گورنر سندھ نے مذید کہا کہ عورتوں اور بچوں پر تشدد کے واقعات میں روک تھام کے لئیے ٹھوس اقدامات کئیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں