بشریٰ انصاری

بشریٰ انصاری کی عمر شریف کو علاج کیلئے بیرونِ ملک بھیجنے کی اپیل

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لیجنڈری کامیڈین عْمر شریف کو علاج کے لیے بیرونِ ملک بھیجنے کی اپیل کردی۔بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر لیجنڈری کامیڈین اور اداکار عْمر شریف کی تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ اداکارہ نے اْن کی جلد صحتیابی کے لیے دْعا بھی کی ہے۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘براہِ کرم! عْمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دْعا کریں۔’اْنہوں نے لکھا کہ ‘عْمر شریف ایک سچے فنکار ہیں جو ہمیشہ اپنے مہربان دل سے ہر ایک کے چہرے پر مْسکراہٹ لاتے ہیں۔

‘بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ‘ہمیں عظیم فنکار عْمر شریف کو وہی عزت دینی چاہیے جس کے وہ حقدار ہیں۔’اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ ‘برائے مہربانی! عْمر شریف کو اْن کی زندگی کے لیے درکار علاج کے لیے بیرون ملک بھیجیں۔’بشریٰ انصاری کی پوسٹ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد عْمر شریف کی جلد صحتیابی کے لیے دْعا کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں