رانا مبشر اقبال

پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا’رانا مبشر اقبال

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال نے کہا ہے کہ45دن میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تیسری بار اضافہ عوام کو جیتے جی مارنے کا حکومتی منصوبہ ہے ، حکومت غریب عوام کے ضبط کو مت آزمائے اور اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا مزید کہا کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ہر چیز کی قیمت میں بھی مزید اضافہ دیکھنے میں آتا ہے،پہلے ہی عوام شدید مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے ایسے میں مزید مہنگائی کرنا عوام کے صبر کا امتحان لینے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا

انہوں نے کہا کہ عوام حکمرانوں کی ترجیح نہیںنا اہل حکومت کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں ہے جسکی وجہ سے ملکی معیشت دن بدن زبوں حالی کا شکار ہے ایک ماہ میں دومرتبہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پیٹرول مہنگاکر کے ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈال دیتے ہیں ،عمران خان اور انکی کابینہ اگر مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکتے تو استعفیٰ دیکر گھر جائیں لیکن عوام پر مزید ظلم نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں