گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائردرخواست نا قابل سماعت قرار

لاہور(گلف آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائردرخواست نا قابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی ۔جسٹس مزمل اختر شبیر نے شاہد خان کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا کہ گورنر نے اپنے عہدے کیمطابق کام ہی نہیں کیا ۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت گورنر کو کام کرنے سے روکا جائے، آپ بتائیں گورنر سے کس قانون کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔عدالت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست نا قابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں