کرنسی مارکیٹ

مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید168.40روپے اور قیمت فروخت168.80روپے ہو گئی

کراچی (گلف آن لائن)انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 168.10روپے اور قیمت فروخت168.20روپے پر برقرار رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 168.30روپے سے بڑھ کر168.40روپے اور قیمت فروخت168.70روپے سے بڑھ کر168.80روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یوروکی قدر میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 197روپے سے بڑھ کر197.50روپے اور قیمت فروخت199روپے سے بڑھ کر199.50روپے ہو گئی تاہم برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 232روپے اور قیمت فروخت234روپے پر مستحکم رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں