لاہور(گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماو ممبر صوبائی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر نے کہاہے کہ موجودہ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے ، اب حکومت کے چل چلائو کا وقت ہے،کھوکھر پیلس میں کھلی کچہری کے موقع پر عوام کا رش اس بات کو ثابت کرتا ہے کے عوامی مسائل کو حل کرنا مسلم لیگ (ن)کا شیوہ ہے ،پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باوجود عوام کا مسلم لیگ (ن)پر ہی اعتماد ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کھوکھر پیلس میں کھلی کچہری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے عوام کو تبدیلی کے خواب دکھا کر ایک وقت کی روٹی کے حصول کیلئے بھی مشکلات سے دوچار کر دیا گیا ۔
مہنگائی میں روزبروز ہوتے اضافے نیاس بات کو ثابت کر دیا ہے موجودہ حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم دیکھیں تو ہر طرف مہنگائی کا واویلا ہے ،لوگ آٹا گھی چینی خریدنے کو ترس رہے ہیں ،ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے عوام کو بھوک اور افلاس کے ہاتھوں خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے ۔



