صدر مملکت

فلپائن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹر کے اعتماد میں اضافہ ہوا، صدر مملکت

اسلام آباد (گلف آن لائن)صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ فلپائن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال کیا گیا جس سے ووٹرز کے اعتماد میں اضافہ ہوا۔ اپنے بیان میں صدر مملکت نے کہا کہ فلپائن میں ووٹر کے اعتماد میں اضافہ، الیکشن پٹیشنز، قتل و تشدد میں کمی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسی تبدیلی دیکھ کر بہت خوشی ہوگی۔عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں ای وی ایم کے ساتھ کاغذ کا بیلٹ پیپر بھی موجود ہے اور ہمارا نظام بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں