علی حیدر زیدی

کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کا فائنانشل آڈٹ کئی سالوں سے نہیں ہوا تھا،علی حیدر زیدی

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کا فائنانشل آڈٹ کئی سالوں سے نہیں ہوا تھا، ہم نے گزشتہ سال ایک نئی شپنگ پالیسی بنائی، ہم نے شپنگ پر ٹیکس کم کیے ،تینوں پورٹس نے تین سالوں میں ایف بی آر کو 33 ارب روپے ٹیکس دیا ۔

بدھ کو یہاں بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حلف اٹھانے کے بعد میں نے پہلی بار بلیو اکانومی کا سنا، پاکستان میں دو پورٹس ایکٹو ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ تیسرا پورٹ گوادر ہے جس کے بارے میں بچپن سے سن رہے ہیں کہ وہ بھی ایکٹو ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ کے پی ٹی اور پورٹ قاسم کا فائنانشل آڈٹ کئی سالوں سے نہیں ہوا تھا، ہم نے تمام پورٹس کو ڈیجٹیلائز کیا ،ان تینوں پورٹس نے تین سالوں میں ایف بی آر کو 33 ارب روپے ٹیکس دیا ہے، ہم نے گزشتہ سال ایک نئی شپنگ پالیسی بنائی، ہم نے شپنگ پر ٹیکس کم کیے ،ہم نے پورٹس کے اطراف میں زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں