شہبازشریف

بدترین مہنگائی میں کمی بے فائدہ اور نمائشی اجلاس بلانے سے نہیں ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے’شہبازشریف

لاہور (گلف آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ بدترین مہنگائی میں کمی بے فائدہ اور نمائشی اجلاس بلانے سے نہیں صرف ٹھوس اقدامات سے ہی ممکن ہے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ہمارے دور میں 52 روپے فی کلو ملنے والی چینی کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 52 روپے سے زائد اضافہ کیا، یہ ہے نیا پاکستان،ہمارے دور میں 35 روپے فی کلو ملنے والے آٹے کی قیمت میں موجودہ حکومت نے 75 روپے سے اوپر پہنچا دیا،انڈے، گوشت، مرغی، دال، گھی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں ،مصالحہ جات سے لے کر عوام کی خوراک کی تمام بنیادی اشیا مہنگا کر کے وسائل جمع کرنا ظلم، ظلم اور بدترین ظلم ہے ۔

معاشی تباہی، بے روزگاری اور بدترین مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ نااہل حکومت اور اس کی چوریاں ہیں ۔حکومت کے مسلسل غلط معاشی اقدامات نے معاشی تباہی، بے روزگاری اور مہنگائی کو جنم دیا ہے ،پوری قوم ظالم حکومت کے ظلم سے نجات کی دعائیں مانگ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں