ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بھارت کی لائن آف کنٹرول سے دراندازی کے الزامات کو سختی سے مسترد کردیا

اسلام آباد (گلف آن لائن)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بھارت کی لائن آف کنٹرول سے دراندازی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارت جعلی مقابلوں، نسل کشی اور فالس فلیگ آپریشنز کے لیے ایسے الزامات کا تسلسل رکھتا ہے،عالمی برادری کو افغانستان کا ہر ممکن ساتھ دینا ہو گا، ساتھ لے کر چلنا ہو گا،وزیراعظم کل جمعہ کو24 ستمبر کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،کشمیر بنیادی نقطہ ہو گا،پاکستان اور تاجکستان کے مابین متعدد معاہدات، تعاون کی یادداشتوں سمیت 9 دستاویزات پر دستخط کیے،طالبان سیاسی انتظام میں وسعت اور مختلف قومیتوں کے افراد کی شمولیت خوش آئند ہے،افغانستان کو انسانی المیہ، معاشی مسائل سے بچانے کے لیے امداد یقینی بنانا ہو گی۔

ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا 76واں اجلاس نیویارک، امریکا میں جاری ہے،وزیراعظم کل جمعہ کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے،۔وزیراعظم عمران خان کے خطاب میں کشمیر بنیادی نقطہ ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہیں،وزیر خارجہ نے اداروں کے حکام، ہم منصب وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں،وزیر خارجہ اقوام متحدہ اعلی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ نے تنازعہ کشمیر، بھارتی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھایا،وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق پامالیوں پر ڈوزیئر بھی سپرد کیا۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے 16 اور 17 ستمبر کو شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس میں شرکت کی،وزیراعظم نے دیگر ممالک کی قیادت، تاجک صدر سے ملاقات کی۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین متعدد معاہدات، تعاون کی یادداشتوں سمیت 9 دستاویزات پر دستخط کیے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی دوشنبے میں ہم منصبوں سے کلیدی ملاقاتیں کیں۔ انہوںنے کہاکہ طالبان سیاسی انتظام میں وسعت اور مختلف قومیتوں کے افراد کی شمولیت خوش آئند ہے،افغانستان کو انسانی المیہ، معاشی مسائل سے بچانے کے لیے امداد یقینی بنانا ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز بھارتی مظالم پر ڈوزیئر کا دنیا سے تبادلہ کیا،وزارت خارجہ نے غیرملکی سفراء کو بریفنگ دی، ڈوزیئر سپرد کیا،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی نیویارک میں مختلف ممالک کے ہم منصبوں کو بریفنگ دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت کی لائن آف کنٹرول سے دراندازی کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہیں،بھارت جعلی مقابلوں، نسل کشی اور فالس فلیگ آپریشنز کے لیے ایسے الزامات کا تسلسل رکھتا ہے،عالمی برادری کو ہندوستان کے جارحانہ اور پرتشدد عزائم سے ہمیشہ خبردار کیا،پاکستان اور چین کے مابین سی پیک پر مشترکہ تعاون کمیٹی کا اجلاس ہو رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ افغانستان میں زمینی حقائق تبدیل ہو چکے، انسانی المیہ جنم لے رہا ہے،افغانستان میں دیرپا قیام امن و استحکام پاکستان سمیت تمام ممالک کا مقصد ہے،عالمی برادری کو افغانستان کا ہر ممکن ساتھ دینا ہو گا، ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان، روس، چین کے مابین دوشنبے، کابل اور اسلام آباد میں افغانستان پر اہم مشاورت ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں