شازیہ عطا مری

حکومتی ممبران بھی عمران خان کی بری طرز حکومت سے بیزار ہیں، شازیہ مری

کراچی(گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری اور ممبر قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ آج بھی حکومت قومی اسمبلی کا کورم پورا کرنے میں ناکام رہی اور پی ٹی آئی حکومت کے قومی اسمبلی کے ممبران بھی عمران خان نیازی کی بری طرز حکومت سے بیزار ہیں۔ پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی جھوٹوں کی حکومت کو کندھا دینےکیلئے تیار نہیں۔

جمعہ کواپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے مالی سہولت کاروں کی کرپشن پر حکومتی ممبران بھی پریشان ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ممبران تین سال سے وزیراعظم کی ایک ہی تقریر سن کر بیزار ہو چکے ہیں اور مہنگائی اور بیروزگاری کے ستائے ہوئے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں