پرویز ملک

برطانوی عدالت سے شہباز شریف کی بے گناہی کا فیصلہ حکمرانوں کی سیاسی موت کا پروانہ ہے’پرویز ملک

لاہور(گلف آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ برطانوی عدالت سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بے گناہی کا فیصلہ حکمرانوں کی سیاسی موت کا پروانہ ہے، حکومتی غنڈہ گردی اور انتقامی کارروائیوں نے ثابت کردیا ہے کہ ان کے پاس کوئی مینڈیٹ نہیں یہ ملک برباد کرنے کے ایجنڈے پر آئے ہیں حکمران جماعت پی ٹی آئی نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں سوائے انتقامی کارروائیوں کے چھ نہیں کیا۔نا اہل حکمرانوں نے روشن پاکستان کو ایک مرتبہ پھر اندھیروں میں دھکیل دیاہے۔

دنیا کی معیشت بہتری کی طرف جبکہ نالائق حکمرانوں نے عوام کو فاقون کی طرف دھکیل دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں لیگی رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسینٹر ڈاکٹر اسد اشرف سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ، حاجی امداد حسین چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، طارق،نذیر خان سواتی،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کی کوششوں سے ملکی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کیا تھا۔ اس حکومت کا واحد کارنامہ یہی ہے کہ اپنی ناکامیوں اور نا اہلیوں کا ملبہ مخالفین پر پھینک دیتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں