سینیٹر شیری رحمن

قرض پر ملک چلا کر کہتے سب اچھا ہے،سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (گلف آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ قرض پر ملک چلا کر کہتے سب اچھا ہے، آئی ایم ایف کے مطالبے پر ڈالر، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ حکومت کی نااہلی اور ڈالر کی قیمت میں اضافے سے بیرونی قرضے میں تاریخی اضافہ ہوا ہے، یہ قرضے نا لینے کا دعویٰ کرتے تھے، 3 سال میں 26 ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ لیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ اب مجموعی بیرونی قرضے 122 ارب ڈالر ہو چکے ہیں، اس حکومت سے پہلے بیرونی قرضے 96 ارب ڈالر تھے۔

سابق وزیر نے کہاکہ قرض پر ملک چلا کر کہتے سب اچھا ہے، تباہی سرکار آئی ایم ایف سے مزید قرضہ لینے جا رہی ہے۔ شیری رحمن نے کہاکہ آئی ایم ایف کے مطالبے پر ڈالر، پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا، یہ عوام پرعذاب بن کر ٹوٹے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ یہ مخالفین کو رلانے آئے تھے، ان کی وجہ سے پوری قوم رو رہی ہے، معیشت کی غیر یقینی صورتحال خطرناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں