لاہور(گلف آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام کو مصیبت میں مبتلااوربنیادی نوعیت کی گورننس کا تقاضا کرتے دیکھ کر بے حد دکھ ہوتا ہے۔شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ڈینگی کی وبا پہلی بارپھیلنے کے بعداس کے تدارک کیلئے ہمارے تجربات اوروضع کردہ طریقہ ہائے کار پر مبنی جامع دستاویزتیار ہوئی تھی۔امید ہے حکومت اس پرعمل کرکے اس وبا پر قابو پائے۔



