اوپن یونیورسٹی

اوپن یونیورسٹی،ایم فل /پی ایچ ڈی /میٹرک /ایف اے کے جاری طلبہ کے داخلوں کا آخری دن

اسلام آباد(گلف آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2021ءمیں پیش کئے گئے ایم فل، پی ایچ ڈی ، میٹرک اور ایف اے پروگراموں کے جاری طلبہ کے داخلوں کا آج )جمعرات 30ستمبر(آخر ی دن ہے، یاد رہے کہ اِن پروگراموں کے داخلے 20ستمبر کو بند ہوچکے تھے تاہم اِن پروگراموں میں پہلے سے داخل)جاری طلبہ(کو اگلے سمسٹر میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے 30۔ستمبر تک مہلت فراہم کی گئی تھی جو آج ختم ہورہی ہے۔جاری طلبہ کو اگلے سمسٹر میں داخلے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا ہوگا۔ جاری طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن ایڈمشن فارم کے تحت’ انرولمنٹ برائے جاری طلبہ’کلک کرینگے تو فارم مکمل کرنے کے لئے یوزر نام اور پاسورڈ درکار ہوگا ،

واضح رہے کہ یوزر نام طلبہ کا رجسٹریشن نمبر جبکہ پاسورڈ طلبہ کے نام کے آخری دو لفظ اور رجسٹریشن کے آخری چار الفاظ ہیں۔دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے بی اے)ایسوسی ایٹ ڈگری(، بی ایڈ ، بی ایس اور ڈپلومہ پروگرامز کے داخلے جاری ہیں۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔داخلے کے خواہشمند نئے امیدوار اور اِن پروگرامز میںپہلے سے داخل)جاری طلبہ( 18۔اکتوبر تک آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں