پی ڈی ایم

پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سفارشات کی تیاریاں شروع کر دی

لاہور(گلف آن لائن ) پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں نے سفارشات کی تیاریاں شروع کر دی۔مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،سیکرٹری جنرل احسن اقبال سمیت دیگرکو لائحہ عمل تیارکرنے کی ہدایت کردی۔مسلم لیگ(ن )انتخابی اصلاحات کمیٹی کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرے گی۔(ن) لیگ مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہروں،جلسوں اور ریلیوں پر زور دے گی۔

(ن) لیگ کی جانب سے اکتوبر میں روڈ کارواں کی بھی تجویز پیش کرنے کاامکان ہے ۔(ن) لیگ پی ڈی ایم میںشامل جماعتوںکو حکومت مخالف تحریک کیلئے جنوبی پنجاب سے آغازکرنے کی حامی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف اور نائب صدر مریم نواز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں