سینیٹر شیری رحمان

تباہی سرکار آئی دن عوام پر پیٹرول بم گرا رہی، حکومت عوام پر کچھ تو رحم کرے، نائب صدر پیپلز پارٹی کا بیان

اسلام آباد (گلف آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمن ے کہاہے کہ پیٹرول مصنوعات میں 4 سے 8 روپے کا ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ ایک بار بھر پیٹرول کی قیمتوں میں 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، پیٹرول مصنوعات میں 4 سے 8 روپے کا ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے۔

انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار آئی دن عوام پر پیٹرول بم گرا رہی، حکومت عوام پر کچھ تو رحم کرے، انہوںنے کہاکہ تباہی سرکار نے دور میں پیٹرول فی بیرل 75 ڈالر ہے لیکن عوام کو 127 روپے فی لیٹر بیچ رہے، پیپلز پارٹی کے دور میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل تھی اور ملک میں پیٹرول کی قیمت 113 روپے تھی، حکومت آئی ایم ایف کے سامنے جھک گئی ہے جس کا خمیازہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں