وزیرتوانائی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے، حماد اظہر

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر برائے توانائی محمد حماد اظہرکا بیان نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ایک مشکل فیصلہ ہے۔ اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ پاکستان میں عالمی منڈی کے مقابلے میں قیمتیں کم بڑھائی گئی ہیں، عالمی منڈی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کت باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بڑھائیں ۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ ہوا، حکومت پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بتدریج کم کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ آج بھی اکثر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں تیل کی قیمتیں کم ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں