سینیٹر سلیم مانڈوی والا

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، سینیٹر سلیم مانڈوی والا

اسلام آباد (گلف آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈی والا نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں، تاجروں سے لیکر طلبہ تک حکومت کے خلاف سڑکوں پر آگئے ہیں۔

اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ ایسی صورتحال کے دوران عوام پر پٹرول بم گرانا آگ پر پٹرول چھڑکنے کے مترادف ہے، 5 روپے کے بعد مزید 4 روپے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں، حالیہ فیصلے کا اثر صرف پٹرول تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اسے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ سلیم مانڈوی والا نے کہاکہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا برائے راست اثر غریب طبقے پر پڑے گا، حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے

اپنا تبصرہ بھیجیں