وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے معروف اداکار عمر شریف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ عمر شریف بے شمار صلاحیتوں کے مالک تھے اور فنون لطیفہ کے شعبے میں ایک منفرد مقام رکھتے تھے۔

وزیر اعظم نے کہاکہ فن کے شعبے میں ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت کی دعا اور اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں