نعمان اعجاز

دور حاضر میں گلوکارہ شبنم مجید کی گائیگی کا بہت بڑا مداح ہوں’ نعمان اعجاز

لاہور(گلف آن لائن )سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ مجھے ملکہ ترنم نور جہاں، مہدی حسن،استاد نصرت فتح علی خان ، ریشما اورعابدہ پروین جیسے نامورگلوکاروں کی گائیکی کے بعد گلوکارہ شبنم مجید کی گائیگی کا بہت بڑا مداح ہوں۔ انہوںنے ایک انٹرویو میںکہا کہ شبنم مجید کی آواز میں بڑی مٹھاس ہے اوروہ ہر طرح کے گیت کو بڑی خوبصورتی سے گاتی ہیں۔

فن پر دسترس حاصل ہونے کی وجہ سے میں ان کی گائیکی کا بڑا مداح ہوں اورمیں سمجھتا ہوں وہ ایک مکمل گلوکارہ ہیںجو موسیقی اور شاعری کو سمجھتی ہیں اور اس میں توازن رکھتی ہیں اور یہی ایک بڑ ے گلوکار کی نشانی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں