محمد رضوان

محمد رضوان کا وسیم خان کی خدمات کی اعتراف

لاہور (گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی کرکٹ کیلئے خدمات پر انہیں سراہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی وسیم خان اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے، اب قومی کرکٹر محمد رضوان نے اْن کی خدمات کے اعتراف میں ایک ٹوئٹ کیا ہے۔

محمد رضوان نے کہا کہ وسیم خان آپ کی خدمات اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ لانے کی کوششوں کے لیے آپ کا شکریہ۔انہوں نے کہا کہ میں آپ کو ہر سیریز کے بعد ہماری اور ہمارے اہلِ خانہ کی خیریت دریافت کرنے کیلئے کیے جانے والے ذاتی پیغامات کے باعث یاد رکھوں گا۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں وسیم خان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں