اطلاعات ونشریات

ا پوزیشن رہنماؤں کو عالمی سطح پر اور خطے میں موجود سیاسی پیچیدگیوں کاادراک نہیں، فواد چوہدری

پنڈ دادنخان (گلف آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ا پوزیشن رہنماؤں کو عالمی سطح پر اور خطے میں موجود سیاسی پیچیدگیوں کاادراک نہیں، جمہوریت کی لڑائی لڑنے والی جماعتیں آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں، افغانستان میں ہونیوالی جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا،پاکستان نے بارہا دنیا کو سمجھایا جنگ مسئلے کا حل نہیں،ملک کو سیاسی اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے،بلوچستان میں 3 ہزار سے زائد افراد دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوئے،امن ہوگا تو معیشت اوپر جائے گی۔

ہفتہ کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ جہلم میں عمران خان کے وژن کو دیکھتے ہوئے نجی طور پر جنگلات لگائے گئے، عمران خان شجر کاری کے معاملے پر اس وقت دنیا کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان پر عمران خان بات کرتے ہیں تو پوری دنیا سنتی ہے،افغانستان میں پاکستان کا مثبت کردار دنیا کے سامنے ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان میں ہونیوالی جنگ کا خمیازہ پاکستان کو بھگتنا پڑا،وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ افغانستان میں بھارت کی ریشہ دوانیاں ختم ہوگئی ہیں،پاکستان نے بارہا دنیا کو سمجھایا جنگ مسئلے کا حل نہیں۔

انہوںنے کہاکہ ملک کو سیاسی اور معاشی پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ بلوچستان میں 3 ہزار سے زائد افراد دوبارہ قومی دھارے میں شامل ہوئے،امن ہوگا تو معیشت اوپر جائے گی۔

فواد چورہدری نے کہاکہ جمہوریت کی لڑائی لڑنے والی جماعتیں آمرانہ رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں،پاکستان کے اندرہماری تمام تر توجہ سکیورٹی اورمعیشت پر ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے ساتھ وفاداری کاعہد کرنے والوں کو قومی دھارے میں لائیں گے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن رہنماؤں کو عالمی سطح پر اور خطے میں موجود سیاسی پیچیدگیوں کاادراک نہیں۔وزیراطلاعات نے کہاکہ افغانستان میں تبدیلی آئی اور کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں