محمدسرور

خواتین کو ہر اساں کر نے جیسے جرائم کیخلاف حکومتی ادارے سخت ایکشن لے رہے ہیں ‘محمدسرور

لاہور(گلف آن لائن) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے جامعہ اشر فیہ کے سربراہ مولانا فضل الر حیم’ آرکیالوجی کے شعبے سے کامران لاشاری اورقیام امن کی کوششں کر نیوالے سید کوثر عباس سمیت 30شخصیات کو مختلف شعبوں میں بہتر ین خدمات پر ”گور نر ایوارڈ ”سے نواز دیا جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ الحمد للہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں تاریخ میں بڑی دولت اور محالات رکھنے والوں کو نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی یاد رکھا جاتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گور نر ہائوس لاہور میں منعقدہ تقر یب کے دوران مذہبی شخصیت مولانا فضل الر حیم ‘سماجی کارکن میاں سعید احمد ‘وائس چانسلر منصور سرور کے علاوہ نیئر علی دادا ‘عمار اویس ‘پروفیسر ڈاکٹر وحید الحسن ‘ثومیہ اقتدار ‘فاطمہ حسین ‘فدیہ کاشف ‘ڈاکٹر طارق چیمہ ‘ڈاکٹر روبینہ فر خ ‘افشاں حمید ‘جنید سبحانی ‘ڈاکٹر سہیل مختار احمد ‘ڈاکٹر خالد محمود ‘رانا خرم شہزاد خان ‘ذیشان ضیاء راجہ ‘طارق تنویر ‘شان این خان ‘سیدکوثرعباس ‘عائشہ جہانزیب ‘شبانہ اختر ‘استاد نایاب علی خاں ‘فرزانہ عاقب ‘پروفیسرعائمہ سید ‘اویس یونس ‘طاہر علی صادق ‘سعدیہ نورین اور سید حادیہ ہاشمی کو گور نر ایوارڈسے نوا ز ا جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اس موقعہ پرتقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے خواتین کو ہر اساں کر نے جیسے جرائم کیخلاف حکومتی ادارے سخت ایکشن لے رہے ہیں ہم نے خواتین کیخلاف جرائم کی روک تھام اور اس بارے میں آگاہی کے لیے پنجاب بھر کی یونیورسٹیز میںمہم شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے خواتین کیساتھ جرائم جیسے واقعات روکنے کے لیے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنا کردار ادا کر نا ہے ۔ چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تاریخ میں بڑے محلات اور دولت رکھنے والے نہیں صر ف اور صرف انسانیت کی خدمات کر نیوالے ہی زندہ رہتے ہیں اللہ تعالی نے جس کو بھی کوئی عہدہ اور کوئی ذمہ داری دی ہے ان سب کو اپنے عہدے سے انصاف کر نا چاہیے ہر پاکستانی کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ ملکی ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر ے پاکستان کو اس وقت بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے جن سے نمٹنے کے لیے ملک میں اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں احساس پروگرام ،کامیاب جوان پروگرام اور کوئی بھوکا نہ سوئے جیسے پروگرام کا مقصد بھی انسانیت کی خدمت ہے عوامی فلاح وبہبود کے تمام منصوبوں میں کسی قسم کی سیاسی تفریق نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ سو فیصد شفاف طر یقے سے ان وسائل کو عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مختلف شعبوں میں بہتر ین کار کر دگی کا مظاہر ہ کر نیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کو ایوارڈز کی مبارکباد دی اور کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑی کوئی اور خدمات نہیں ہوسکتی الحمد للہ پاکستان جیسے مخیر حضرات کی دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا بحران کے دوران بھی مخیر حضرات فر نٹ لائن پر نظر آئے ہیں اور صرف گور نر ہائوس کی وساطت سے کورونا کے دوران 10ارب روپے کی چیئر ٹی کی گئی ہے مستقبل میں بھی ہم اپنی غر یب عوام کیساتھ کھڑے ہوں گے۔ گور نر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے تقر یب سے خطاب کے دوران کہا کہ میری زندگی کا مشن صرف اور صرف انسانیت کی خدمات اور خواتین کی ترقی اور خوشحالی ہے جس کے لیے میں سرور فائونڈیشن ،پیس کونسل اور ہنر گاہ کے ذریعے کام کر رہی ہوں اور آج سرور فائونڈ یشن پاکستان میں عوام کو مفت پینے کا صاف پانی فراہم کر نیوالی سب سے بڑی فلاحی تنظیم ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں