حلیم عادل شیخ

نون لیگ اور پیپلزپارٹی سیاسی جماعتیں نہیں، خاندانی مافیا بن چکی ہیں،حلیم عادل شیخ

کراچی(گلف آن لائن)سندھ اسمبلی میں ا پوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلزپارٹی سیاسی جماعتیں نہیں خاندانی مافیا بن چکی ہیں، دونوں جماعتوں میں موجود بچے اپنے والدین کے لئے این آر او کی جنگ لڑرہے ہیں۔

اتوارکوجاری بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہاکہ دونوں جماعتیں اپنے کرپشن اور بدعنوانی کے منشور پر متحد ہیں، دونوں جماعتوں میں جھوٹ بولنے والوں کو بڑے عہدے دیئے جاتے ہیں، تاریخ کے نامور لٹیرے بھی دونوں جماعتوں کے رہنماں سے سبق حاصل کررہے ہیں، دونوں جماعتیں قومی خزانے میں گلاب سے بھی خطرناک طوفان برپا کرچکی ہیں، دونوں جماعتوں کا گزر بسر محض جھوٹ دھمکیوں اور ابو بچانے پر ہے، بگڑی اولادیں ملازموں کو کہتے ہیں انہیں وزیراعظم بلایا کریں ورنہ نوکری سے نکال دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی وجہ سے ٹھگز آف پاکستان خاندان صدمے میں مبتلا ہیں، مسلم لیگ(ن)اور پی پی کو مشورہ ہے کہ وہ سیاست کی بجائے اب ستاروں کا حال دیکھنا شروع کریں۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں