وزیرداخلہ

ایف آئی اے کو اختیار دے دیا ہے، ڈاکٹر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کریں گے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ایف آئی اے کو اختیار دے دیا ہے، ڈاکٹر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کریں گے، جعلی ویکسین لگانے اور کاغذات بنانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ،، میلوڈی مارکیٹ کو فوڈ پارک کے طور پر دوبارہ بحال کریں گے، شکرپڑیاں فوڈ اینڈ کرافٹ میں نئی فوڈ سٹریٹ کا افتتاح کیا جائے گا، اسلام آباد میں نئے کلب کا بھی افتتاح کریں گے ، شناختی دفاتر سے دس سال کا گند صاف کر دیا ہے، نئی پالیسی لائیں گے، ایک بائیو میٹرک 70,70شناختی کارڈ پر لگائی ہوئی ہے۔

پیر کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کو اختیار دے دیا ہے، ڈاکٹر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کریں گے، جعلی ویکسین لگانے اور کاغذات بنانے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایگل موبائل اسکواڈشروع کیا اب 12ڈرونز کے ساتھ ایئر پٹرولنگ یونٹ بنا رہے ہیں، اسی ہفتے افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں ایک ہزار افراد کا اضافہ کیا جا رہا ہے، دو لوکیٹر بھرتی کئے جائیں گے، 70سالوں میں پولیس کے پاس کوئی لوکیٹر نہیں تھا، کرائے پر لوگ مانگ کر گزارہ کرتے تھے، میلوڈی مارکیٹ کو فوڈ پارک کے طور پر دوبارہ بحال کریں گے، شکرپڑیاں فوڈ اینڈ کرافٹ میں نئی فوڈ سٹریٹ کا افتتاح کیا جائے گا، اسلام آباد میں نئے کلب کا بھی افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن میں دوگنی فیس دس ہزار پاسپورٹ حاصل کرسکتے ہیں، جعلی شناختی کارڈز کی بہت شکایات تھیں 136افراد کو معطل کردیا ہے،چارج شیٹس فائل کر دی گئی ہیں، شناختی دفاتر سے دس سال کا گند صاف کر دیا ہے، نئی پالیسی لائیں گے، ایک بائیو میٹرک 70,70شناختی کارڈ پر لگائی ہوئی ہے،اس پالیسی کو بھی تبدیل کر رہے ہیں، ایک سے زائد پاسپورٹ شناختی کارڈ رکھنے والوں کےلئے ایمنسٹی اسکیم کابینہ کو بھیجی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عید میلاد النبیﷺ پر قیدیوں کےلئے 90دن کی سزا معافی کی ہدایت کی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان میں آن ارائیول ویزا کی بجائے آن لائن ویزا تین ہفتوں میں جاری کر رہے ہیں، وہاں بینکنگ کے نظام میں مسئلہ ہے،8ڈالر فیس کو ختم کرنے جا رہے ہیں،آن لائن ویزا سے پرمٹ بھی ختم ہو جائے گا،15اگست سے اب تک 20ہزار لوگ پاکستان آئے، 6ہزار لوگ پاکستان سے افغانستان گئے۔ انہوں نے کہا کہ 10ہزار لوگ بیرون ممالک چلے گئے ہیں،70سال میں پہلی دفعہ چمن بارڈر پر16ٹرمینل کے ساتھ آئی بی ایم ایس سسٹم شروع کر دیا ہے جس میں مزید 5ٹرمینل کا اضافہ کیا جائے گا، دور دراز کے علاقوں میں بھی شناختی کارڈز کی سہولت فراہم کریں گے، چمن اور طورخم بارڈر پر نادرا وین موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبلیغی جماعتوں کو انڈیا اور صومالیہ کے علاوہ اجتماع میں شرکت کی اجازت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنڈورا باکس ٹیں ٹیں فش ہے،کھودا پہاڑ، نکلا چوہا،عمران خان نے بیان میں سب کے منہ بند کردیئے ہیں کسی کو نہیں چھوڑیں گے، تمام لوگوں کے خلاف تحقیقات کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حالات حساس ہیں، ہم وہاں بہتری چاہتے ہیں، آن لائن ویزا سروس بہتر ہے، سٹیکر ویزا کے ساتھ 3ہفتوں کا پرمٹ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان سے کوئی مذاکرات نہیں کر رہے، میرے نوٹس میں نہیں ہے ، ابھی کچھ فائنل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سیٹیلائٹ ٹاﺅن کو نیا کالج دے دیا ہے،میری زندگی کے تمام تعلیمی منصوبے مکمل ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہتھیار پھینکیں گے ان سے بات چیت ہو سکتی ہے،جن لوگوں نے ملک کو نقصان پہنچایا ان سے کوئی بات نہیں ہو گی یہ میرا نہیں وزیراعظم کا فیصلہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں