بلال سعید

بلال سعید کا گانا ”مٹی دا کھڈونا”ریلیز ہوتے ہی مقبول

کراچی (گلف آن لائن)پاکستان کے معروف گلوکار بلال سعید نے اپنا نیا گانا ‘مٹی دا کھڈونا’ ریلیز کردیا ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔بلال سعید نے یہ گانا یوٹیوب پر یکم اکتوبر کی شام کو ریلیز کیا جو میوزک کے دیوانوں کو بھا گیا ہے۔”مٹی دا کھڈونا” کو گانے کے ساتھ ساتھ کے بلال سعید نے اس کی شاعری بھی خود لکھی ہے اور موسیقی بھی ترتیب دی ہے۔اس گانے سے متعلق انہوں نے لکھا کہ ‘مٹی دا کھڈونا’ محبت کی بے بس فطرت کو بیان کرتا ہے اور یہ کسی بھی چیز سے ہٹ کر محبت اور وفاداری کی توقع پر مبنی ہوتی ہے۔گانے کی ویڈیو کی ہدایت کاری عدنان قاضی نے کی ہے جس میں منزہ راجپوت اور بلال سعید دونوں جلوہ گر ہوئے ہیں۔اس گانے کو بلال سعید کی پروڈکشن کمپنی ون ٹو ریکارڈز کے بینر تلے ریلیز کیا گیا ہے۔

بلال سعید کے اس گانے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اسے یوٹیوب پر 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔علاوہ ازیں یہ گانا ‘مٹی دا کھڈونا ‘ اب یوٹیوب پر ٹرینڈ بھی کررہا ہے۔اپنے اس گانے میں گلوکار بلال سعید دیگر گانوں کی برعکس مختلف انداز میں نظر آئے ہیں، جس کا اندازہ ان کے ہیئراسٹائل کو دیکھ کر بھی ہوتا ہے۔بلال سعید نے مداحوں کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایک پوسٹ میں لکھا کہ اور ہم یوٹیوب پر ٹرینڈ کررہے ہیں، آپ سب کی محبتوں کا شکریہ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں