فیاض الحسن چوہان

سر تا پا کرپشن میں لتھڑے (ن)لیگیوں پر پنڈورہ لیکس مایوسی کی بجلی بن کر گری ہے’ فیاض الحسن چوہان

لاہور( گلف آن لائن)صوبائی وزیر جیل خانہ جات و ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سر تا پا وں تک کرپشن میں لتھڑے (ن)لیگیوں پر پنڈورہ لیکس مایوسی کی بجلی بن کر گری ہے،وزیر اعظم کی آف شور کمپنیوں کا شور مچانے والوں کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑی۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نارووال کے ارسطو احسن اقبال کو اب چلو بھر پانی لازمی تلاش کرنا چاہیے ،لیگی قیادت وقت سے پہلے دونوں ہاتھ اور ایک ٹانگ اٹھا کر لڈیاں ڈالنے اور الزام لگانے کی عادی ہے،حقیقت کا ادراک ہونے تک رسوائی اور جگ ہنسائی ان کی قسمت میں لکھی جا چکی ہوتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ عقل کی اندھی اور فہم کی لنگڑی (ن)لیگی قیادت بغض عمران خان میں ایک بار پھر ایکسپوز ہو گئی ہے ،(ن)لیگ نے پانامہ لیکس کے 7 ماہ بعد شدید ملک گیر احتجاج کے بعد تحقیقات شروع کیں،وزیراعظم عمران خان نے پنڈورا پیپرز کے فوری بعد مکمل تحقیقات کا اعلان کیا ہے،کرپشن ثابت ہونے پر سب کو سزا دینے کا اعلان عمران خان کی دلیرانہ قیادت کی مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں