بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چینی صدر شی جن پھنگ نے اپیک سی ای او سمٹ 2026 کی افتتاحی تقریب سے کلیدی خطاب کیا، جسے شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ سمٹ میں شریک مہمانوں نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے خطاب نے ایشیا پیسیفک کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے مستقبل کی سمت واضح کی اور خطے کے کاروباری حلقوں میں باہمی تعاون اور مشترکہ مفادات کے حصول کے اعتماد کو مزید مضبوط بنایا۔
ورلڈ ٹریڈ سینٹرز ایسوسی ایشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اینیٹ گریگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے خطاب میں آزاد اور کھلی تجارت اور سرمایہ کاری کی حمایت کے اظہار نے انہیں گہرا حوصلہ دیا ہے۔ ان کے مطابق ، اسی راستے پر چل کر تمام فریق مشترکہ طور پر خوشحالی حاصل کر سکتے ہیں۔
امریکہ۔چین بزنس کونسل کے صدر شان اسٹین نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے واضح کیا ہے کہ چین کھلی اور منصفانہ تجارت، آزاد تجارت اور پورے خطے میں سرمایہ کاری کی حمایت کرتا ہے۔ ان کے مطابق، کاروباری ادارے اسی قسم کے ماحول کی توقع رکھتے ہیں اور اس حوالے سے چین سے قائدانہ کردار ادا کرنے کی بھی امید رکھتے ہیں۔



