سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر سندھ مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی

اسلام آباد (گلف آن لائن)سپریم کورٹ نے صوبائی وزیر سندھ مکیش کمار چاولہ کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی ۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔درخواست شہری یونس الیاس نے دائر کی تھی ،سپریم کورٹ نے درخواست زائد المعیاد ہونے کی بنا پر خارج کی ۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ میرٹس پر بھی کیس نہیں بنتا،سپریم کورٹ میں کیس تاخیر سے دائر کرنے کی مناسب وجہ نہیں بتائی گئی۔

درخواست گزارنے کہاکہ مکیش کمار چاولہ شراب فروشی کرتا ہے،اہل علاقہ نے بھی مکیش کمار کی شراب فروشی کے خلاف درخواست دے رکھی ہے۔ جسٹس قاضی محمد امین نے کہاکہ صادق اور امین تو غیر مسلم پر بھی لاگو ہوتا۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہاکہ درخواست گزار نے الیکشن ٹریبونل میں وقت پر درخواست نہیں دی،سپریم کورٹ میں درخواست سات روز تاخیر سے جمع کروائی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں