سینیٹر شیری رحمان

یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کا معاملہ پر پاکستان پیپلزپارٹی کا شدید احتجاج

اسلام آباد (گلف آن لائن)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو بیرون ملک جانے سے روکے جانے کا معاملہ پر پاکستان پیپلزپارٹی نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کیلئے روم جارہے تھے، سید یوسف رضا گیلانی انٹر پارلیمانی یونین میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے پانچ اراکین قومی اسمبلی اور پانچ سینیٹرز کے ہمراہ بیرون ملک جارہے تھے۔

انہوںنے کہاکہ سید یوسف رضا گیلانی کی علی الصبح فلائیٹ تھی تاہم رات میں ای سی ایل میں نام ہونے کی تصدیق کے بعد وہ ائیرپورٹ نہیں گئے، جیل سے سزا یافتہ مجرموں کو ملک سے باہر جانے دیا جاتا ہے مگر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں پر قدغنیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ای سی ایل سے نام ہٹا کر پیشیاں بھگتنے والوں کو بھی ملک سے باہر جانے دیا گیا مگر جیالوں کیلئے الگ قانون ہے،

سید یوسف رضا گیلانی دنیا بھر کے قانون سازوں کے سامنے ملک کی نمائندگی کیلئے جانا چاہتے تھے مگر انہیں روک دیا گیا، ملک میں ایک نہیں دو نظام ہیں، اگر ایک سابق وزیراعظم ای سی ایک میں نام ہونے کے باوجود ملک سے باہر جاسکتے ہیں تو دوسرے کیوں نہیں؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں