اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی

اسلام آباد (گلف آن لائن)احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پر سماعت بیس اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس کی سماعت کی۔

دور ان سماعت نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد عدالت میں پیش ہوئے ۔جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ اب کیسی طبیعت ہے آپکی؟ ۔ افضل قریشی نے جواب دیاکہ اللہ کا کرم ہے پہلے سے کافی بہتر ہوں۔ قاضی مصباح نے کہاکہ پہلے ہم کورونا وبا کو ماننے کو تیار نہیں تھے۔نیب نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر جواب جمع کروا دیا ۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ احتساب عدالت سعید احمد، منصور رضا، نعیم محمود کی بریت درخواستیں مسترد کرے۔ایڈوکیٹ قاضی مصباح ے کہاکہ نیب جواب پر دلائل کیلئے وقت دیا جائے۔ افضل قریشی نے استدعا کی کہ ریفرنس آخری مراحل میں ہے، سماعت جلد رکھی جائے۔احتساب عدالت نے بریت کی درخواست پر دلائل کیلئے سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں