شاہد خاقان عباسی

نیب آر ڈیننس سے مجھے اور احسن اقبال سمیت کئی کو فائدہ ہے ، ہم پاکستان کے مفاد کودیکھیں گے ، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (گلف آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقا ن عباسی نے کہا ہے کہ نیب آر ڈیننس سے مجھے اور احسن اقبال سمیت کئی کو فائدہ ہے ، ہم پاکستان کے مفاد کودیکھیں گے ۔

پریس کانفرنس کے دور ان ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اس آرڈیننس سے مجھے بھی فائدہ ہے، احسن اقبال کو بھی ہے کئی دیگر کو ہے مگر ہم پاکستان کا مفاد دیکھیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ اس آرڈیننس سے ملک کا نقصان ہے، میں جاوید اقبال کی طرح نہیں کہ اپنے فائدے کو دیکھ کر خاموش ہو جاؤں ،ہم اس آرڈیننس کے خلاف ہر قانونی و آئینی اقدام اٹھائیں گے، ایوان میں قرارداد سمیت دیگر تمام آپشنز پر غور کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں