ایون فیلڈ ریفرنس

ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت سماعت تیرہ اکتوبر کو ہوگی

اسلام آباد (گلف آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت تیرہ اکتوبر کو ہوگی ۔

جمعرات کوعدالت نے تحریری عبوری حکمنامہ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے جاری کیا جس کے مطابق مریم نواز کی سزا کے خلاف مرکزی اپیل پر سماعت 13اکتوبر کو ہوگی ۔

عدالت نے کہاکہ مریم نواز کے وکیل کے مطابق سزا کے بعد اضافی حقائق عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔ ہائی کورٹ نے کہاکہ مریم نواز کی نئی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں فیصلہ عدالت کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں