ایکسپو دبئی

ایکسپو دبئی2020 میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت قومی جرم ہے،حماس

غزہ (گلف آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی ایکسپو دبئی2020میں جس میں ایک اسرائیلی وفد حصہ لے رہا ہے ، شرکت کرنا ایک قومی اور اخلاقی جرم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تحریک کے ترجمان حازم قاسم نے ایک تحریری بیان میں کہا کہ یہ شرکت خطے میں بعض ممالک کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پرلانے کے اقدامات کا حصہ ہے۔اس طرح کے پروگرامات میں شرکت کرنا مزاحمت کو معمول پر لانے کے راستے کو کمزور کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نمائش میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت اس نے اپنی سابقہ اعلان کردہ پوزیشن سے دستبرداری اختیار کرنے کے مترادف ہے کیونکہ ایکسپو میں اسرائیل کی شرکت کی وجہ سے فلسطینی اتھارٹی کو کھل کراس کابائیکاٹ کرنا چاہیے تھا۔حماس کے ترجمان نے کہا کہ ایکسپو دبئی میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت ایک ایسے پروگرام میں شرکت ہے میں قابض اسرائیل جیسا ملک شرکت کررہا ہے جس کا اسلحہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل عام میں استعمال ہو رہا ہے۔ اس نمائش میں فلسطینی اتھارٹی کی شرکت اسرائیلی ریاست کے اسلحہ کی ترویج کی مذموم کوشش ہے۔

یہ اقدام فلسطینی اتھارٹی کا قومی اور اخلاقی جرم ہے کیونکہ دنیا کے آزادی پسند لوگ قابض دشمن کی ان قاتل اور مہلک مصنوعات کا بائیکاٹ کررہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ہمیں اور پوری فلسطینی قوم کو اتھارٹی کے ایکسپو نمائش میں شرکت باعث افسوس ہے۔ اس نمائش میں شرکت پر یورپی پارلیمنٹ اور بعض دوسرے ممالک کی طرف سے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں