شاہین آفریدی

شاہین آفریدی نے 2022 کیلئے انگلش کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ کرلیا

لندن(گلف آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اگلے سال کاؤنٹی چمپئن شپ میں ایکشن میں ہوں گے۔شاہین شاہ آفریدی نے 2022 کے لیے کاؤنٹی مڈل سیکس سے معاہدہ بھی کرلیا ہے۔ شاہین آفریدی مڈل سیکس کو ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ اور کاؤنٹی چمپئن شپ میچز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

شاہین شاہ آفریدی اس سے قبل ہمپشائر کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کھیل چکے ہیں۔اس معاہدے سے متعلق شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ معاہدے پر خوش ہوں، لارڈز میں کاؤنٹی کھیلنا ہمیشہ خواب تھا۔انہوں نے کہا کہ امید ہے اپنی کارکردگی سے ٹیم کے لیے اہم کردار ادا کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں