پرویز مشرف،آصف زرداری

پرویز مشرف،آصف زرداری،یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیس’نیا بینچ تشکیل

لاہور (گلف آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف ،سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کیخلاف کیسزکی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمدامیر بھٹی کی سربراہی میں نیا3 رکنی فل بینچ 13 اکتوبر کو کرے گا۔

تین رکنی بینچ میں جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں ،جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی بینچ کا حصہ بننے سے معذرت کے باعث بینچ تحلیل ہوگیا تھا،درخواستیں دائر کرنے والے تین وکلا انتقال کرچکے ہیں ۔

درخواست گزار رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی کے خلاف درخواست دائر کیں، رانا علم الدین غازی ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے سابق صدر آصف زرداری کے دو عہدے رکھنے کے متعلق درخواست دائر کی ،شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈووکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواستیں دائر کیں۔درخواست گزاروں میں دیگر بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں