بیجنگ (نمائندہ خصوصی) چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے حال ہی میں عوامی عدالتوں کے کام سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے مختلف سطحوں کی عوامی عدالتوں نے جرائم کی سزا، عوام کے تحفظ، تنازعات کے تصفیے اور انصاف کے فروغ سے متعلق اپنی ذمہ داریاں سنجیدگی سے ادا کی ہیں، جس سے اصلاحات، ترقی اور استحکام کے لیے مضبوط عدالتی ضمانت فراہم ہوئی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ نئے سفر میں نئے عہد کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ قانون کی حکمرانی کو جامع طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔ ایک منصفانہ، مؤثر اور بااختیار سوشلسٹ عدالتی نظام کی تعمیر تیز کی جانی چاہیے، عوام کے عدالتی انصاف سے متعلق اطمینان میں مسلسل اضافہ کیا جانا چاہیےاور اعلیٰ معیار کے پرامن چین اور قانون کی حکمرانی پر مبنی چین کی تعمیر کے ساتھ ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے نئی اور مزید نمایاں خدمات انجام دی جانی چاہیے۔
23ویں نیشنل کورٹس ورک کانفرنس 16 اور 17 نومبر کو بیجنگ میں منعقد ہوئی، جس میں صدر شی جن پھنگ کی جانب سے جاری کردہ اہم ہدایات سے آگاہ کیا گیا۔



